Advertisement
Advertisement
Advertisement

الیکشن جیتنے کے لیے نریندر مودی کے اوچھے ہتھکنڈے، سری لنکا سے سفارتی جنگ چھیڑلی

Now Reading:

الیکشن جیتنے کے لیے نریندر مودی کے اوچھے ہتھکنڈے، سری لنکا سے سفارتی جنگ چھیڑلی
الیکشن جیتنے کے لیے نریندر مودی کے اوچھے ہتھکنڈے، سری لنکا سے سفارتی جنگ چھیڑلی

الیکشن جیتنے کے لیے نریندر مودی کے اوچھے ہتھکنڈے، سری لنکا سے سفارتی جنگ چھیڑلی

نریندر مودی نے الیکشن قریب آنے کے ساتھ ہی اپنی مقبولیت بڑھانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنا شروع کر دیے۔

مودی نے اب سری لنکا پر پریشر ڈالنا شروع کردیا ہے کہ کچھہ تھیوو جزیرہ بھارت کے حوالے کیا جائے جب کہ بدلے میں بھارت سری لنکا کو مالی امداد کی آفر کر رہا ہے۔

حالانکہ اندرا گاندھی کے دور حکومت میں کیے گئے 1974 کے باہمی معاہدے کے مطابق یہ جزیرہ سری لنکا کی ملکیت ہے، 8118 کلومیٹر ساحلی پٹی کے باوجود 285 ایکڑ پر پھیلے اس جزیرے پر بھارت قبضے کا خواب دیکھ رہا ہے۔

2009 کے بعد اس جزیرے پر سیکیورٹی اور گشت سخت کر دیا گیا تھا، آبنائے پالک پر تسلط سے بھارت کا سری لنکا پر براہ راست دباؤ کا ارادہ ہے۔

بھارت کی جانب سے اس طرح کا مطالبہ سری لنکا کی خودمختاری کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے، بھارت کی جانب سے مالی امداد کی آفر نے سری لنکا میں بھارت کی حالیہ امداد  پر بھی سوالیہ نشان اٹھا دیے ہیں۔

Advertisement

سری لنکا پر پریشر ڈالنے کے لیے مودی تامل ناڈو کے چیف منسٹر کو بھی استعمال کر رہا ہے، ساتھ ہی 1974 میں جزیرہ سری لنکا کو دینے کے معاملے کو مودی نے کانگریس اور بی جے پی کی سیاست کا رنگ دے دیا ہے۔

اسمبلی میں مودی نے آنجہانی اندرا گاندھی پر بھی گھٹیا تنقید کی، اپنی الیکشن کیمپین کو کامیاب بنانے کے لیے مودی کسی بھی پستی تک جا سکتا ہے۔

الیکشن سے پہلے مودی نے دیش رکھوالی کی نئی کہانی گھڑلی ہے جب کہ  مودی کی اس مہم کا مقصد خطے میں تسلط قائم کرنا ہے۔

مودی کے زیر سایہ ہونے والا پلوامہ کا فالس فلیگ آپریشن اور کشمیر میں مظالم دنیا کے سامنے ہیں جب کہ جنوبی ایشیا کا کوئی بھی ملک بھارت کی اجارہ داری کسی صورت قبول نہیں کرسکتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آسام میں بھارتی گرفت کمزور، ایک سال میں 35 بھارتی فوجی باغیوں کے ہاتھوں ہلاک
اگر ضرورت پڑی توکوئی امریکی سرپرستی میں حماس کوختم کرےگا، ڈونلڈٹرمپ
پیوٹن کا ٹرمپ کو فون، مشرق وسطیٰ میں قیام امن پر مبارکباد دی
مکہ مکرمہ، جدید ترین شاہ سلمان گیٹ منصوبے کا اعلان کر دیا گیا
بھارت روس سے تیل نہیں خریدے گا،ٹرمپ کا دعویٰ ،مودی سرکار یقین دہانی سے مکرگئی
مراکش کے ساحل پر المناک منظر، ہر آنکھ کو رنجیدہ کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر