چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہور احمد خان نے ایم ڈی پی ٹی ڈی سی رانا آفتاب سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے سیاحت کے فروغ میں وفاقی حکومت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اسے مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تمام صوبوں میں کیمپنگ سائٹس اور سیاحتی سہولت مراکز کے قیام کی تجویز پیش کی ہے۔
وزیراعظم یوتھ پروگرام کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کے سیاحتی شعبے کو آگے بڑھانے کیلئے اہم اقدام کے تحت چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر رانا آفتاب کے ساتھ ایک اہم ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران رانا آفتاب نے نئے تعینات ہونے والے چیئرمین کو پی ٹی ڈی سی کے آپریشنل فریم ورک اور اقدامات کے حوالے سے جامع بریفنگ دی جس کا محور پاکستان کی سیاحت کی صلاحیت کو بڑھانے اور اس کوشش میں تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز کو شامل کرنے کی حکمت عملیوں پر تھا۔
چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے سیاحت کے فروغ میں وفاقی حکومت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اسے مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
