
وزیراعظم سےوزیرداخلہ کی ملاقات، عیدپرامن وامان کی صورتحال پراظہارِ اطمینان
ملاقات کے دوران وزیراعظم شہبازشریف نے عیدالفطر کے موقع پر ملک میں امن و امان کی صورتحال پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے اظہارِ اطمینان کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ نے ایک دوسرے کو عیدالفطر کی مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے عیدالفطر کے موقع پر ملک میں امن و امان کی صورتحال پراطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News