
پاکستان اور ایران نےانسداد دہشتگردی کے لئے سرحدی لائزون آفیسرز کی تقرری کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور ایران نےانسداد دہشتگردی کے لئے سرحدی لائزون آفیسرز کی تقرری کردی ہے، یہ لائزون آفیسرز چند روز میں اپنا اپنا چارج سنبھالیں گے۔
پاکستانی لائزون افسر پاک فوج جبکہ ایرانی ہم منصب کا تعلق پاسداران انقلاب سے ہو گا، دوطرفہ معاہدے کے مطابق پاکستانی لائزون افسر زاہدان ایران میں تعینات ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق ایرانی آئی آر جی سی کے لائزون افسر تربت بلوچستان میں تعینات ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لائزون افسران کی تقرری کا فیصلہ ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان میں کیا گیا تھا۔
دفاعی ماہرین کے ذرائع کے مطابق سرحدی لائزون آفیسرز کی تقرری مثبت پیشرفت ہے، اور اس تقرری سے دونوں ممالک انسداد دہشتگردی کے لئے زیادہ بہتر انداز میں کام کر سکیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک ایران حکام ایک سیکیورٹی معاہدے کو حتمی شکل دینے کے بھی قریب ہیں، معاہدے میں انسداد دہشتگردی پرانٹیلی جنس تبادلہ و باہمی معاونت بھی شامل ہے۔
دونوں ممالک ایک دوسرے کے خلاف سرگرم دہشتگرد تنظیموں پر پابندی پر بھی غور کر رہے ہیں۔
پاکستان اور ایران نے سیکیورٹی سے متعلق 2014 میں مفاہمت کی یادداشت پردستخط کئے تھے، وفاقی وزیرداخلہ اور ایرانی سفیرکی حالیہ ملاقات میں بھی اہم پیشرفت سامنے آئی ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وفاقی وزیرداخلہ ایرانی ہم منصب کی دعوت پر جلد ایران جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News