بشرٰی بی بی اور بانی پی ٹی آئی نے بیانات دے کرخودکو مشکوک کیا، عظمٰی بخاری
عظمٰی بخاری کا کہنا ہے کہ بشرٰی بی بی اوربانی پی ٹی آئی نے بیانات دے کرخودکو مشکوک کیا، دونوں میاں بیوی کا جھوٹ 24 گھنٹوں میں ہی بے نقاب ہوگیا۔
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پمز کے4سینئیرڈاکٹرزنےآج بشریٰ بی بی کامیڈیکل چیک اپ کیا، میڈیکل چیک اپ کے دوران زہردینےکے کوئی شواہد نہیں ملے۔ بشرٰی بی بی اوربانی پی ٹی آئی نے بیانات دے کرخودکو مشکوک کیا۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بشریٰ بی بی کوشکایت تھی کھانے میں مرچیں زیادہ تھیں، بشریٰ بی بی، بانی پی ٹی آئی نے بیانات دے کرخود کو مشکوک کیا، میڈیکل چیک اپ کےبعدواضح ہوگیا دونوں میاں بیوی جھوٹےہیں۔
وزیراطلاعات پنجاب نے اپنے بیان میں کہا کہ بشریٰ بی بی کوجھوٹ بولتےتھوڑاسااحساس کرناچاہیے، دونوں میاں بیوی شاہانہ اندازمیں شاہی جیل کاٹ رہےہیں، دونوں میاں بیوی کاجھوٹ24گھنٹوں میں ہی بےنقاب ہوگیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
