وزیر اعطم پاکستان شہباز شریف نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستانی قوم اورامت مسلمہ کودل کی گہرائیوں سے مبارکبادپیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ رمضان میں بے شمار برکتیں سمیٹنے کے بعدعیداللہ کا مومنین کے لیے تحفہ ہے، عیدالفطر ہمدردی، بھائی چارے کے لیے اپنی رنجشیں بھلا کر اکٹھا ہونے کا نام ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ عید اپنے کمزور بہن بھائیوں کی خوشیاں دوبالا کرنے میں مدد کرنے کا نام ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاشی طور پر کمزور لوگوں کو اپنی خوشیوں میں شامل کریں اور ملکی سلامتی کےلئے قربانیاں دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتےہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ سرحدوں کی حفاظت پر مامور بہادر سپوتوں کو سلام کرتے ہیں اور دنیا بھرمیں مسلمان فلسطینی اورکشمیریوں کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
