Advertisement
Advertisement
Advertisement

غزہ پر امریکی یونیورسٹیز میں احتجاج کے دوران بڑے پیمانے پر گرفتاریاں

Now Reading:

غزہ پر امریکی یونیورسٹیز میں احتجاج کے دوران بڑے پیمانے پر گرفتاریاں

غزہ پر اسرائیلی بربریت کے خلاف امریکہ کی مختلف یونیورسٹیز کے طلباء کے جانب سے احتجاج اور دھرنا جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی یونیورسٹیز میں طلباء غزہ پر اسرائیلی بربریت اور ظلم کے خلاف بڑی تعداد میں مظاہرہ کر رہے ہیں جبکہ حکام مظاہروں کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پولیس نے پیر کی رات نیو یارک یونیورسٹی (این وائی یو) کے ایک کیمپ کو توڑنے کی کوشش کی اور متعدد گرفتاریاں کیں۔

اس سے قبل ییل یونیورسٹی میں درجنوں طالب علموں کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ کولمبیا یونیورسٹی نے طلباء کے احتجاج کے باعث ذاتی طور پر کلاسیں منسوخ کردی تھیں۔

7 اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد سے اسرائیل غزہ جنگ اور آزادی اظہار کے بارے میں احتجاج اور گرما گرم بحث نے امریکی کیمپسوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

Advertisement

امریکہ میں دونوں اسرائیلی اور فلسطینی موقف کے حامی طالب علموں کا کہنا ہے کہ اس کے بعد سے یہود مخالف اور اسلاموفوبیا کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ روز ہونے والی طلباء کی احتجاجی ریلیوں کے بارے میں پوچھے جانے پر صدر جو بائیڈن نے کہا کہ وہ یہود مخالف مظاہروں اور ان لوگوں کی مذمت کرتے ہیں۔

یہ احتجاجی تحریک گزشتہ ہفتے اس وقت سرخیوں میں آئی تھی جب نیو یارک سٹی پولیس کو کولمبیا کے کیمپس میں بلایا گیا تھا اور 100 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر