Advertisement
Advertisement
Advertisement

سگریٹ ٹیکس میں اضافے سے فروخت میں کمی کا رجحان

Now Reading:

سگریٹ ٹیکس میں اضافے سے فروخت میں کمی کا رجحان

پاکستان میں سگریٹ پر ٹیکسوں میں اضافے سے سگریٹ کی فروخت میں غیر معمولی کمی کا رجحان سامنے آیا ہے۔

پاکستان میں سگریٹ پر ٹیکسوں میں اضافہ اور سگریٹ نوشی کے باعث پیدا ہونے والے ممکنہ صحت کے خطرات کے بارے میں آگاہی سے ملک میں سگریٹ کی فروخت میں کمی کا رجحان سامنے آیا ہے۔

یورو مانیٹر کی رپورٹ کے مطابق 2022 میں قیمت فروخت میں ایک فیصد کمی آئی، جس کے نتیجے میں سالانہ 60 ارب اسٹکس کی فروخت ہوئی جو کہ حالیہ پیش گوئی کی مدت میں مزید دو فیصد کم ہو کر 55 ارب اسٹکس تک کم ہوگئی ہے۔

یورو مانیٹر کی رپورٹ میں مزید کہا گیاہے کہ پاکستان ٹوبیکو کمپنی 2022 میں مارکیٹ میں 71 فیصد کے ریٹیل والیوم شیئر کے ساتھ سرفہرست تھی۔

پاکستان میں تمباکو کی مصنوعات کی تشہیر پر پابندی اور کورونا وبا کے تناظر میں سگریٹ نوشی کرنے والے صارفین میں صحت کے ممکنہ خدشات کے بارے میں آگاہی بڑھ رہی ہے۔

Advertisement

فریم ورک کنونشن آن کے لیے پاکستان کی وابستگی سگریٹ کی ٹوبیکو کنٹرول صنعت کو مؤثر طریقے سے منطم کرنے اور کھپت کی حوسلہ شکنی کے لیے یکساں قیمت کے نظام کی اہمیت واضح کرتی ہے۔

عالمی ادارہ صحت بھی تمباکو کی کھپت کو کم کرنے کے لیے ٹیکس کے مضبوط اقدامات کی تجویز دے چکاہے۔

تمباکو کی قیمتوں میں 10 فیصد اضافے کے اثرات پر اگر بات کی جائے تو یہ بات سامنے آئی ہے کہ عام طور پر زیادہ آمدنی والے ممالک میں تمباکو کی مجموعی کھپت میں 4 فیصد تک کمی اور کم آمدنی والے ممالک میں 8 فیصد تک کمی واقع ہوتی ہے۔پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (PIDE) کی ایک تحقیق میں تمباکو نوشی سے ہونے والی بیماریوں اور اموات کے سنگین نتائج پر روشنی ڈالی گئی ہے، جس کی لاگت 2019 میں 615.07 ارب روپے تھی، جو کہ جی ڈی پی کے 1.6 فیصد کے برابر ہے۔

دریں اثنا،عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے بھی حال ہی میں سگریٹ کی تمام اقسام پر یکساں لیول کا ٹیکس نافذ کرنے کی تجویز دی ہے۔

پاکستان میں اس وقت سگریٹ پر دو قسم کے درجے میں ٹیکس عائد کیا جاتا ہے، جس کے نتیجے میں نہ صرف سگریٹ انڈسٹری سے ٹیکس وصولی کم ہوتی ہے بلکہ پاکستان میں سالانہ 337000 اموات بھی ہوتی ہیں۔

آئی ایم ایف کی سفارشات کا مقصد سگریٹ کی مصنوعات پر مساوی ٹیکس کو یقینی بنانا ہے جسے صحت سے متعلقہ افراد کی جانب سے بہت زیادہ سراہا گیاہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر