
اسلام آباد: راشد نسیم کے دو مزید عالمی ریکارڈ منظور کرلیے گئے۔
راشد نسیم کے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ 2024 میں اب تک 7 ورلڈ ریکارڈ منظور ہوچکے ہیں جب کہ ان کے ریکارڈز کی تعداد 101 ہوگئی ہے۔
انہوں نے پہلے ریکارڈ میں جرمنی کے ریکارڈ کو توڑا جس میں اسٹک پر آگ لگا کر 192 مرتبہ گھمایا تھا جب کہ راشد نسیم نے یہ ریکارڈ آگ لگی اسٹک کو 195 مرتبہ گھما کر توڑا ہے۔
دوسرے ریکارڈ میں راشد نسیم نے سب سے زیادہ ماربل سلیب کو کہنی سے مار کر توڑا جب کہ راشد نسیم نے 10 ماربلز ٹائلز کو ایک ہی وار میں توڑا ہے۔
اس موقع پر مارشل آرٹس راشد نسیم کہتے ہیں کہ عالمی ریکارڈ کی سنچری مکمل کرنے کا اپنا فرض پورا کیا جب کہ انہوں نے یہ ورلڈ ریکارڈ فلسطین کے نام کردیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News