
نیوزی لینڈ کے خلاف اسکواڈ کا اعلان، عامر اور عماد کی واپسی
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان نے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز 18 سے 27 اپریل کے دوران راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم 14 اپریل کو پاکستان پہنچے گی جب کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان نے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف بابر اعظم کو کپتان مقرر کیا گیا ہے جب کہ عباس آفریدی، محمد رضوان اور محمد عرفان خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں نسیم شاہ، شاداب خان، شاہین آفریدی، اسامہ میر، ابرار احمد، افتخار احمد اوراعظم خان، صائم ایوب ،عثمان خان اور زمان خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
عماد وسیم اور محمد عامر نیوزی لینڈ کےخلاف سیریز کا حصہ ہوں گے جب کہ فاسٹ بالر محمد عامر کی 4 سال کے بعد قومی ٹیم میں واپسی ہورہی ہے۔
حسیب اللہ، محمد علی، وسیم جونیئر ریزرو کھلاڑی ہوں گے، حارث رؤف کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے رکن وہاب ریاض نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ٹارگٹ ورلڈ کپ ہے، کھلاڑیوں سے بات ہوئی ہے۔
وہاب ریاض کہتے ہیں کہ 5 سلیکٹرز نے کپتان اور کوچ کے ساتھ مشاورت سے ٹیم کافیصلہ کیا، روٹیشن پالیسی کے مطابق کھلاڑیوں کو کھلائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News