Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار باردانہ کی خریداری کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار باردانہ کی خریداری کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے کا فیصلہ
صوبائی کابینہ

بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار باردانہ کی خریداری کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

صوبائی کابینہ نے بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار باردانہ کی خریداری کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلٰی بلوچستان میرسرفرازبگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس منعقد ہوا۔  اجلاس میں بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بار دانہ کی خریداری کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

کابینہ نے فیصلہ کیا کہ حسب ضرورت جدید ماحول دوست بیگز خریدے جائیں گے، آئندہ مالی سال سے کاشتکاروں کو بار دانہ کی فراہمی کے بجائے رقم ادا کی جائے گی۔

صوبائی کابینہ نے آئندہ سال سے سرکاری سطح پر بار دانہ کی خریداری ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ محکمہ خوراک کے پاس دستیاب 58000 باردانہ شفاف طریقے سے تقسیم کیا جائے گا۔

صوبائی کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دے دی۔ محکمہ خوراک رواں سال پانچ لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدے گا۔

Advertisement

صوبائی کابینہ نے بلوچستان میں گندم کی امدادی قیمت مقررکرنے کی منظوری دے دی۔ کابینہ نے فیصلہ کیا کہ بلوچستان میں گندم کی امدادی قیمت سندھ کے مساوی ہوگی، فیصلہ بلوچستان سے گندم کی اسمگلنگ سندھ کی جانب روکنے کے لئے کیا گیا۔

وزیراعلٰی بلوچستان نے گندم خریداری میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے اراکین اسمبلی پر مشتمل مانیٹرنگ کمیٹی قائم کردی۔

وزیراعلٰی بلوچستان سرفرازبگٹی کا کہنا ہے کہ بار دانہ میں کرپشن ہوتی ہے جسے روکیں گے، انھوں نے سیکریٹری خوراک کو ہدایت کی کہ تمام خریداری مراکزمیں بار دانہ کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔ بار دانہ سنٹرز سے باہر نہیں جائے گا۔

انھوں نے کابینہ اجلاس میں ہدایت کی کہ محکمہ خوراک سے کرپشن کا دھبہ صاف کرنا ہوگا، گندم کی خریداری صرف منظور شدہ مراکز پر ہوگی، مراکز پر پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر گندم خریداری ہوگی۔

بلوچستان کابینہ نے بلوچستان پولیس کے شہداء کے لئے پانچ سو ملین روپے کی گرانٹ کی بھی منظوری دی

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر