انسداد دہشت گردی عدالت لاہورنے صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کردی۔
تفصیلات کے مطابق لاہورکی انساداد دہشت گردی کی عدالت میں تھانہ شادمان نذرآتش کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے صنم جاوید اورعالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے سماعت کی۔ صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو جوڈیشل ریمانڈ کی معیاد ختم ہونے پر پیش کیا گیا۔
دونوں خواتین کو سرگودھا جیل سے پیشی کیلئے لاہور لایا گیا۔ خواتین کی تھانہ شادمان نذرآتش کیس میں حاضری مکمل کی گئی۔
پولیس نے ملزمان خواتین کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔ خواتین پر تھانہ شادمان کو جلانے کا الزام ہے۔
مقدمہ میں بغاوت اورعوام کو فسادات پر اکسانے کی دفعات شامل ہیں۔ تھانہ شادمان پولیس نے خواتین کیخلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News