Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلاول بھٹو سمیت مختلف سیاسی شخصیات کی نوشکی میں دہشت گرد واقعہ کی شدید مذمت

Now Reading:

بلاول بھٹو سمیت مختلف سیاسی شخصیات کی نوشکی میں دہشت گرد واقعہ کی شدید مذمت
بلاول بھٹو سمیت مختلف سیاسی شخصیات کی نوشکی میں دہشت گرد واقعہ کی شدید مذمت

بلاول بھٹو سمیت مختلف سیاسی شخصیات کی نوشکی میں دہشت گرد واقعہ کی شدید مذمت

کراچی: بلاول بھٹو اور وزیر داخلہ سندھ سمیت میئر کراچی نے نوشکی میں دہشت گرد واقعہ کی شدید مذمت کردی۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کے علاقے نوشکی میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان معصوم انسانوں کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔

انہوں نے کہا کہ بے گناہ اور معصوم انسانوں کے قاتلوں کو عبرت ناک سزا ملے گی، بلوچستان میں خونریزی کرنے والے بلوچستان کی ترقی کے دشمن ہیں جب کہ چیئرمین پیپلزپارٹی نے نوشکی میں قتل ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

سندھ کے وزیر داخلہ، قانون و پارلیمانی امور ضیاء الحسن لنجار نے نوشکی میں دہشت گردی واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں جاں بحق افراد کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی جب کہ لواحقین کے لئے صبر جمیل کی بھی دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصر بلوچستان سمیت ملک کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں، سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں سے پاک وطن کو پاک کرکے دم لیں گے جب کہ ہمیں مل کر نفرت کی آگ کو مٹانا ہے۔

Advertisement

دوسری جانب میئر کراچی و ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے نوشکی میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے ایصال ثواب اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ دہشت گرد بلوچستان کا امن خراب کرنے کے درپے ہیں، نفرت پھیلانے والوں کے لیے پرامن پاکستان میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان کو فتنتہ الہندوستان کی لعنت سے نجات دلانے کےلئے اقدامات کر رہے ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیز
پاکستان کے معدنی ذخائر کی عالمی اہمیت، امریکی جریدے فارن پالیسی کا اعتراف
پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ عارضی طور پر ٹل گیا
مسلم لیگ ن کا آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان
سندھ پبلک سروس کمیشن کے خلاف بدنیتی پر مبنی گمراہ کن مہم کا انکشاف
نئی دہلی میں اسموگ کی صورتحال بدترین ہوگئی، لاہور کا دوسرا نمبر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر