Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی ایم ایف سے نئے بیل آؤٹ پیکج کا حصول، وزیر خزانہ آج روانہ ہوں گے

Now Reading:

آئی ایم ایف سے نئے بیل آؤٹ پیکج کا حصول، وزیر خزانہ آج روانہ ہوں گے
آئی ایم ایف سے نئے بیل آؤٹ پیکج کا حصول، وزیر خزانہ آج روانہ ہوں گے

آئی ایم ایف سے نئے بیل آؤٹ پیکج کا حصول، وزیر خزانہ آج روانہ ہوں گے

اسلام آؓباد: ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے موسم بہار کے اجلاس میں شرکت کے لیے وزیر خزانہ آج روانہ ہوں گے۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب آج ایک ہفتے کے دورے پر واشنگٹن روانہ ہوں گے، وزر خزانہ آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹالینا جارجیو کے علاوہ جونیئر لیول کے امریکی حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیرخزانہ امریکی نائب وزیر ڈیوڈ لو اور ڈپٹی سیکرٹری خزانہ سے بھی ملیں گے جب کہ وزیرخزانہ کے ہمراہ پاکستانی وفد بھی ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفد میں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد، سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال، سیکرٹری اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز بھی شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیر خزانہ کا دورہ 13 سے 21 اپریل تک ہوگا جب کہ دورے کا مقصد ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے موسم بہار کے اجلاس میں شرکت کرنا ہے۔

Advertisement

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات آئندہ ہفتہ شروع ہوں گے، پاکستان نئے قرض پروگرام کے لیے آئی ایم ایف کو باقاعدہ درخواست دے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان آئی ایم ایف سے مڈٹرم ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسیلیٹی کے لئے مشن بھیجنے کی بھی درخواست کرے گا۔ عالمی ادارے کے وفد کا موجودہ پروگرام ختم ہونے کے بعد اس ماہ کے آخر تک پاکستان آنے کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور متوقع
وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کرلیا
سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا خدشہ ، آئی ایم ایف کا پاکستان کو انتباہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر