
سابق ٹیسٹ کرکٹر شاہد آفریدی کو 2 وزارتوں کی پیشکش
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو حکومت نے 2 وزارتوں کی پیشکش کردی۔
ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو وزیر اعظم شہباز شریف نے 2 وزارتوں کی پیشکش کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی کو اسپورٹس اور یوتھ کی وزارتوں کی پیشکش کی گئی تھی جس پر انہوں نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرکے معذرت کرلی۔
شاہد آفریدی نے پیشکش قبول کرنے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی عزت کا شکریہ، میں اپنی فاؤنڈیشن پر فوکس کرنا چاہتا ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News