سویڈن میں اسرائیلی سفارت خانہ غیر معینہ مدت کے لئے بند
یومِ القدس کے دن سویڈن میں قائم اسرائیلی سفارت خانے کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کردیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی سفارت خانے کے عملے کا کہنا ہے کہ ایران کی دھمکیوں اور انتقامی کارروائیوں کے باعث سفارت خانے کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کیا جارہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا کہ ویڈن میں اسرائیلی سفارتخانے کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔
اسرائیلی سفارتخانے کے عملے کا کہنا تھا کہ یومِ القدس اور انتقامی کارروائیوں کے پیشِ نظر یہ فیصلہ لیا گیا ہے اور ممکن ہے کہ رمضان کے آخری ایام میں سفارت خانے پر حملہ کیا جائے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی سفارتخانے کے عملے نے یہ بات واضح نہیں کی ہے کہ دوبارہ کب تک سفارت خانے کو کھولا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
