Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی وزیر دفاع کا پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ اعتراف جرم ہے، دفتر خارجہ

Now Reading:

بھارتی وزیر دفاع کا پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ اعتراف جرم ہے، دفتر خارجہ
دفتر خارجہ

غزہ میں انسانی نسل کشی کا ذمہ دار اسرائیلی قابض فورس کو ٹھہرایا جانا چاہیے، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ  کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع کا پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنانے دعویٰ اعتراف جرم ہے۔

تفصیلات کے مطابق  دفتر خارجہ  سے جاری بیان میں بھارتی وزیر دفاع کے اشتعال انگیز بیان پر شدید رد عمل دیتے ہوئے کہا  گیا کہ  ٹیلی ویژن انٹرویو کے دوران بھارتی وزیر دفاع کے پاکستان میں بھارت کے خفیہ آپریشنز کے بارے میں بیان کو مسترد کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ 25 جنوری کو پاکستان نے بھارت کی جانب سے اپنی سرزمین پر ماورائے عدالت ہلاکتوں میں ملوث ہونے کے بارے میں ناقابل تردید ٹھوس شواہد پیش کیے تھے۔

دفتر خارجہ  کے بیان میں کہا گیا کہ  بھارت کی جانب سے شہریوں کو ماورائے عدالت طور پر ہلاک کرنے کے لیے تیاری پر مصر رہنا اعتراف جرم ہے۔ عالمی برادری پر لازم ہے کہ وہ بھارت کو اس کے گھناؤنے اور غیر قانونی اقدامات پر جواب دہ ٹھہرائے۔

بیان میں کہا گیا کہ  پاکستان کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنی خود مختاری کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ پاکستان نے فروری 2019 میں بھارت کو اس کی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا تھا۔ فروری 2019 میں پاکستان کے منہ توڑ جواب نے بھارت کے عسکری بالادستی کے کھوکھلے دعوؤں کو بے نقاب کیا تھا۔

Advertisement

ترجمان دفتر خارجہ   نے کہا کہ  بھارت میں حکمران طبقہ انتخابی فوائد کے لیے انتہاپسند قوم پرستی پر مبنی نفرت انگیز بیانیے سے ایندھن فراہم کرتا رہتا ہے۔ ایسی کوتاہ بینی اور غیر ذمہ داری پر مبنی رویہ خطے کے امن کو خطرے میں ڈالتا ہے ۔ایسا رویہ طویل المدت سطح پر کسی بھی مثبت روابط کے امکانات کو بھی دھندلا دیتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ  پاکستان ہمیشہ سے خطے میں امن کے لیے پرعزم رہا ہے ۔ خطے میں امن کے لیے پاکستان کی خواہش کو غلط نہ سمجھا جائے۔

بھارتی وزیردفاع کا برطانوی اخبارکی رپورٹ پر پاکستان میں دہشتگردی کااعتراف

بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے برطانوی اخبار دی گارڈین کی رپورٹ پر پاکستان میں دہشتگردی کااعتراف  کرتے ہوئے  ریاستی دہشتگردی کی تصدیق کردی۔

بھارتی وزیر دفاع نے دی گارڈین کی رپورٹ پر دہشتگردی کا اعتراف کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ بھارت نے پاکستانی شہریوں کو قتل کروایا۔

راج ناتھ سنگھ نے حال ہی میں ایک بھارتی ٹیلیویژن چینل کو انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ  اگر کسی بھی پڑوسی ملک سے کوئی دہشت گرد بھارت میں خلل ڈالنے یا یہاں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی کوشش کرے گا تو اس کا منہ توڑ جواب دیں گے، اگر وہ بھاگ کر پاکستان جائے گا تو پاکستان میں گھس کر ماریں گے۔

Advertisement

بھارتی وزیر دفاع نے کہا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے واضح کر دیا ہے کہ یہ پالیسی  بالکل درست ہے اور  بھارت میں ایسا کرنے کی صلاحیت ہے، پاکستان بھی اسے سمجھنے  لگا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر