Advertisement
Advertisement
Advertisement

خارکیف میں روسی میزائل حملے سے مقامی ٹیلی ویژن کا ٹاور تباہ

Now Reading:

خارکیف میں روسی میزائل حملے سے مقامی ٹیلی ویژن کا ٹاور تباہ
خارکیف میں روسی میزائل حملے سے مقامی ٹیلی ویژن کا ٹاور تباہ

خارکیف میں روسی میزائل حملے سے مقامی ٹیلی ویژن کا ٹاور تباہ

خارکیف میں روسی میزائل حملے میں مقامی ٹیلی ویژن کا ٹاور تباہ ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے شہر خارکیف میں روسی فوج کے میزائل حملے میں مقامی ٹیلی ویژن کا 240 میٹر کا بلند و بالا ٹاور دو ٹکڑے ہوکر تباہ ہوگیا۔

یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے خارکیف کے ٹیلی ویژن ٹاور کو نشانہ بنایا گیا ہے جب کہ حملے کے بعد ٹیلی ویژن کے سگنلز میں خلل آیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کہتے ہیں کہ روس نے ٹی وی ٹاور پر حملے میں ممکنہ طور پر کروز میزائل استعمال کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ روس کی واضح کوشش تھی کہ خارکیف کی مواصلات اور معلوم تک رسائی کو محدود کیا جائے جب کہ حملے کے حوالے سے امریکی صدر جوبائیڈن کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ 1.3 ملین آبادی پر مشتمل یہ شہر روسی سرحد سے صرف 30 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے جب کہ یوکرین کے فضائی دفاع میں کمی کے بعد روس باآسانی اس شہر کو بیلسٹک میزائل اور دیگر ہتھیاروں سے نشانہ بناتا رہا ہے۔

روس نے گذشتہ ماہ توانائی کے نظام کو نشانہ بناتے ہوئے بجلی کی تنصیبات کو خاصا نقصان پہنچایا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر