
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین سیریز کے پانچویں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے سی ٹی او نے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کر دیا ہے۔
سی ٹی او لاہور کے مطابق ٹریفک ایڈوائزری پلان کے لیے 3 ایس پیز، 12 ڈی ایس پیز اور 140 انسپکٹرز فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ قذافی اسٹیڈیم، ٹیموں کے روٹس اور متبادل راستوں پر1 ہزار سے زائد وارڈنز تعینات کئے گئے ہیں۔
غلط پارکنگ کے خاتمے کیلئے 20 فورک لفٹرز، 5 بریک ڈاؤنز بھی تعینات کئے گئے ہیں۔
سی ٹی او کے مطابق شائقین کرکٹ کی سہولت اور باآسانی اسٹیڈیم تک رسائی کیلئے 3 پارکنگ اسٹینڈز مختص کئے گئے ہیں۔
سی ٹی او نے کہا کہ مال روڈ، کینال روڈ، جیل روڈ، مین بلیوارڈ روڈ گلبرگ ٹریفک کیلئے کھلی رہیں گی۔
سی ٹی او لاہور کے مطابق میچ کےدوران کسی بھی روڈ کو ٹریفک کیلئے بند نہیں رکھا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News