Advertisement
Advertisement
Advertisement

جس نےبندوق اٹھائی اس سےسختی سےنمٹیں گے، میرسرفراز بگٹی

Now Reading:

جس نےبندوق اٹھائی اس سےسختی سےنمٹیں گے، میرسرفراز بگٹی
وزیراعلٰی بلوچستان

وزیراعلٰی بلوچستان کا کہنا ہے کہ جس نےبندوق اٹھائی اس سےسختی سےنمٹیں گے، معصوم افرادکے قاتل کسی رعایت کےمستحق نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی کی زیرصدارت صوبائی اپیکس کمیٹی کا16واں اجلاس منعقد ہوا جس میں امن وامان کی بہتری، اسمگلنگ کےخاتمے، غیرقانونی تارکین وطن کی واپسی سمیت اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں کورکمانڈربلوچستان کورلیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم ودیگراعلیٰ سول وعسکری حکام نے شرکت کی۔ اپیکس کمیٹی اجلاس میں سی پیک منصوبوں اورچائنیزکی فول پروف سیکیورٹی کاجائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں سیکیورٹی کومؤثربنانےکےلیےمروجہ ایس اوپیزپرسختی سےعملدرآمد اورانسداداسمگلنگ کارروائیوں کو مؤثر وتیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا اوراسمگلنگ کی روک تھام کےلیےبڑےپیمانےپرکارروائیاں شروع کرنےپراتفاق کیا گیا۔

ایپکس کمیٹی اجلاس میں چینی، کھاد، پٹرول، ڈیزل کی دوطرفہ اسمگنک روکنےکیلئےنتیجہ خیزاقدامات،بارڈرایریاسےنان کسٹم پیڈگاڑیوں کی پاکستان اسمگنگ کےتدارک کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

Advertisement

اپیکس کمیٹی اجلاس کے اعلامیے کے مطابق بلوچستان سےواپس بھجوائےگئےغیرقانونی تارکین وطن کےاعدادوشمارپیش کیے گئے۔  وفاق کی گائیڈلائنز، فیصلےکےمطابق مزیدتارکین وطن کی واپسی شدہ ٹائم لائن سےمشروط کی گئی۔

وزیراعلٰی بلوچستان میرسرفرازبگٹی نے کہا کہ پرامن بلوچستان مستحکم پاکستان کاضامن ہے، دہشتگردی کےخلاف لڑائی فوج اور سرمچاروں کی نہیں ہم سب کی ہے، معصوم افرادکے قاتل کسی رعایت کےمستحق نہیں۔

انھوں نے مذید کہا کہ جس نےبندوق اٹھائی اس سےسختی سےنمٹیں گے، گڈگورننس کےثمرات5سے6ماہ میں عوام تک پہنچناشروع ہوجائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور بے نتیجہ اختتام پذیر
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق ڈٹ گئے، مستعفی نہ ہونے کا عندیہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر