
کراچی کے علاقے باغِ کورنگی میں گیس پائپ لائن لیک ہوگئی
کراچی: شہر قائد کے علاقے باغِ کورنگی میں گیس پائپ لائن لیک ہوگئی۔
کراچی کے علاقے باغِ کورنگی میں گیس پائپ لائن لیک ہوگئی، گیس لیکج کے باعث علاقے میں بدبو پھیل گئی جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
علاقہ میں گیس لیکج سے علاقہ مکین خوف کا شکار ہیں جب کہ علاقہ مکینوں کی جانب سے گیس لیکج کی شکایت ایس ایس جی سی کو کردی گئی ہے۔
علاقہ مکینوں کے مطابق گیس اخراج گذشتہ روز ہوئی تاحال سوئی گیس حکام نے لیکج کی مرمت نہیں کی، گیس اخراج سے علاقے میں گیس کی بو پھیل رہی ہے۔
علاقہ مکین کہتے ہیں کہ بڑی مقدار میں گیس لیکج سے بڑا حادثہ رونما ہونے کا خدشہ ہے، سوئی گیس حکام کو شکایت کے باوجود گیس پائپ لائن سے لیکج کی مرمت نہیں ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News