
قومی اسمبلی کے بجٹ میں چار ارب روپے کا اضافہ کر دیا گیا
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے معاملے پراسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق آج اپوزیشن لیڈر کے لئے اہم فیصلہ کریں گے۔
اسپیکر ایاز صادق نے آج گیارہ بجے عمر ایوب خان کو ارکان کے دستخطوں کی تصدیق کے لئے بلا لیا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پارٹی پوزیشن جاری کردی۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے آزاد ارکان کو تحریک انصاف کے حمایت یافتہ تسلیم کرلیا۔
آزاد ارکان کو پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ارکان سرکاری دستاویزات میں تسلیم کرلیا گیا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے آزاد ارکان کو سنی اتحاد کونسل کے ارکان تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے آزاد ارکان کو پشاورہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونا تسلیم نہیں کیا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے حکمران اتحاد کی تعداد 226طے کردی۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اپوزیشن کی تعداد 102طے کردی۔ اپوزیشن اتحاد میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب خان کے لئے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد ارکان مجلس وحدت مسلمین اور پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے ارکان کی تعداد 90بنتی ہے۔
جے یو آئی کے گیارہ اور بی این پی مینگل کے ایک رکن نے تاحال عمرایوب کو بطور اپوزیشن لیڈر حمایت نہیں کی۔ جے یو آئی اور بی این پی مینگل نے تاحال اپوزیشن لیڈرکے لئے اپنا امیدوارلانے کے لئے بھی درخواست جمع نہیں کرائی۔
قومی اسمبلی ایوان میں ارکان کی کل تعداد 328حلف اٹھا چکی ہے۔ قومی اسمبلی ایوان میں کل ارکان کی تعداد 336بنتی ہے۔ آٹھ ارکان کی نشستیں تاحال خالی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News