کراچی: 4 سالہ بچے کی بہادری اور حاضر دماغی کے باعث پولیس نے ڈاکو کا خاتمہ کرتے ہوئے ساتھیوں کو گرفتار کرلیا۔
کراچی کے علاقے گلشن معمار میں 4 سالہ بچے کی بہادری، حاضر دماغی اور علاقے کے رہائشی اہلکار کی وجہ سے پولیس نے کامیاب مقابلہ کیا۔ پولیس نے ڈاکو کا خاتمہ کرتے ہوئے ساتھیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کو اطلاع دینے والی خاتون کے ہاتھ 4 سالہ بچے نے کھولے جب کہ ڈاکوؤں نے بچے کو بھی باندھ دیا تھا جب کہ اس کے گلے پر بھی چھری رکھ دی تھی۔
معصوم بچے نے موقع ملنے پر پہلے دانتوں سے اپنے پھر والدہ کے ہاتھ کھولے، والدہ نے ہاتھ کھلنے پر کمرے کی کنڈی لگا کر پولیس کو کال کی۔
علاقے کا رہائشی پولیس اہلکار بھی پولیس کے درست وقت پر پہنچننے میں مددگار ثابت ہوا۔
ایس ایس پی ویسٹ حفیظ بگٹی نے بہادری کا مظاہرہ کرنے پر بچے کی حوصلہ افزائی کی جب کہ مقابلے میں مارے گئے اور زخمی ڈاکوؤں کا ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
