Advertisement
Advertisement
Advertisement

خاتون پر تشدد اور نازیبا ویڈیو وائرل کرنے پر ایس ایچ او تین اہلکار سمیت معطل

Now Reading:

خاتون پر تشدد اور نازیبا ویڈیو وائرل کرنے پر ایس ایچ او تین اہلکار سمیت معطل

گھارو میں خاتون پر تشدد اور نازیبا  ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے پر ایس ایچ او گھارو  سمیت تین اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی حیدرآباد طارق دھاریجو نے ایس ایچ او گھارو انور شر تین پولیس کانسٹینل قادر موریجو، اسد جلبانی اور سچل چانڈیو کے معطلی کا مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

کچھ دن قبل ایس ایچ او گھارو کے بیٹے نعیم شر نے تین پولیس اہلکاروں کے ساتھ گھارو شہر میں فحاشی کے اڈے پر چھاپہ مارا تھا۔

چھاپے کے دوران خاتون کی ننگی حالت اور تشدد کرنے کی ویڈیو بنا کر وائرل کی گئی تھی، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے گھارو پولیس کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

سوشل میڈیاصارفین کی سخت تنقید کے بعد ڈی آئی جی حیدرآباد نے معاملے کی تحقیقات کے لئے ایس ایس پی بدین کی نگرانی میں انکوائری ٹیم تشکیل دی۔

Advertisement

انکوائری ٹیم کی رپورٹ کے پیش نظر ایس ایچ او انور شر کا بیٹا نعیم شر اور تین پولیس اہلکاروں کو واقع میں ملوث ہونے کہ تصدیق کی گئی۔

ڈی آئی جی حیدرآباد طارق دھاریجو نے انکوائری ٹیم کی رپورٹ کی بنیاد پر ایس ایچ او گھارو اور تین پولیس اہلکاروں کو معطل کر کے لائن حاضر کر دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آزاد کشمیر میں حکومت سازی، پیپلز پارٹی کو اکثریت کے لیے 27 ارکان کی حمایت درکار
آر ایل این جی گیس کنکشنز کے اجرا کی تقریب، وزیراعظم کا خطاب
پاک افغان مسئلہ اچھے سے حل کراسکتا ہوں، دنیا بھر میں جنگیں نہیں، تجارت چاہتے ہیں، صدر ٹرمپ
استنبول مذاکرات کا دوسرا دور مکمل ، پاکستان نے دو ٹوک موقف پیش کر دیا
خوارج کی بڑی سازش ناکام ، شمالی وزیرستان تباہی سے بچ گیا، 3 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
افغانستان سے مذاکرات ناکام ہوئے تو کھلی جنگ ہوگی، خواجہ آصف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر