
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔
پارلیمانی پارٹی کے اس اجلاس میں مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ق اور دیگر ارکان اسمبلی نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں سینیٹ الیکشن کی حکمت عملی پرغور کیا گیا اور الیکشن کا طریقہ کار بیان کیا گیا، جبکہ پی پی کی جانب سے خاتون امیدوار کے دستبردار ہونے کو سراہا گیا۔
اجلاس میں ارکان اسمبلی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو تجاویز اور سفارشات پیش کیں۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ سب کی وزیر اعلیٰ ہوں، ساتھ مل کر چلیں گے، ہمارا عزم ہے کہ پورے پنجاب کی ترقی ہو۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ کوئی علاقہ ترقی سے محروم نہیں رہے گا۔
رکن پنجاب اسمبلی علی حیدر نے کہا کہ خاتون امیدواردستبردار ہو گئیں ہیں اب بشریٰ بٹ اور انوشے رحمان کو ووٹ دیں گے۔
غضنفر عباس کا کہنا تھا کہ آئی پی پی مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو ووٹ دیں گے۔
محمد اورنگ زیب نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کے لیے حمایت کرنے پر سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ہر کامیابی کا سہرا قائد نواز شریف کے سر پر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News