رمضان کے آخری عشرے میں دنیا بھر سے لاکھوں مسلمانوں کی مدینہ منورہ آمد
ماہ رمضان کے آخری عشرے میں دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان مدینہ منورہ پہنچ رہے ہیں۔
ماہ رمضان کے آخری عشرے میں دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان مدینہ منورہ پہنچ کر مسجد نبویؐ میں قیام اللیل کی راتوں میں قیام کررہے ہیں اور روضہ رسولؐ پر حاضری دے کر درود وسلام پیش کر رہے ہیں۔
ماہ رمضان کے آخری عشرے میں مسجد نبویؐ میں جہاں ایک جانب ہزاروں فرزندان اسلام اعتکاف میں بیٹھے ہیں تو دوسری جانب پاکستان سمیت دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں۔
مسلمان ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی کرکے اللہ کی خوشنودی حاصل کر رہے ہیں اور روزانہ لاکھوں کی تعداد میں زائرین روضہ رسولؐ پر حاضر ہوکر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور درود وسلام پیش کرکے دلی سکون حاصل کررہے ہیں جب کہ زائرین 24 گھنٹے روضہ رسولؐ پر حاضری دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
