Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی کی چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن رکوانے کی استدعا مسترد

Now Reading:

پی ٹی آئی کی چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن رکوانے کی استدعا مسترد
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی جانب سے کل چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن رکوانے کی استدعا مسترد کردی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کے پانچ سینیٹرز ڈاکٹر زرقا سہروردی، فلک ناز، فوزیہ ارشد، سیف اللہ نیازی اور سیف اللہ ابڑو کی جانب سے دائر درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔
درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ کے پی میں سینیٹ نشستوں پر الیکشن کا شیڈول جاری کیا جائے اور خیبر پختونخوا کی سینیٹ نشستوں کے انتخاب تک چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب روکا جائے۔
Advertisement
رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض عائد کیاکہ خیبر پختونخوا کی سینیٹ نشستوں کا کیس پشاور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے لہذا خیبر پختونخوا سینیٹ نشستوں کے الیکشن کے لیے پشاور ہائیکورٹ سے ہی رجوع کیا جائے۔
دوران سماعت شعیب شاہین ایڈووکیٹ نے کہا کہ وہاں پر الگ معاملہ ہے، یہ مخصوص نشستوں کا مسئلہ تھا، الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کو نشستیں دینے سے انکار کیا جس پر پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ تمام صوبوں کی سینیٹ نشستوں کی تعداد برابر ہے، فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کردیا گیا، اب باقی صوبوں اور اسلام آباد میں سینیٹ الیکشن ہوگئے ہیں، خیبر پختونخوا میں ملتوی کردیے گئے ہیں اورخیبرپختونخوا کے سینیٹر کے بغیر کل چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ہونے جا رہا ہے۔
Advertisement
 دوران سماعت پی ٹی آئی وکیل شعیب شاہین ایڈووکیٹ نے کہا کہ کل الیکشن ہے، اگر الیکشن روک دیں اور عید کے بعد الیکشن ہو جائے تو کیا حرج ہے؟ اس پر چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے دیکھنا ہوگا کہ الیکشن روک بھی سکتے ہیں یا نہیں؟
عدالت نے کل چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن رکوانے کی استدعا مسترد کردی۔
Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، پاسپورٹ مافیا کے5ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
’’حکومت یا کوئی اور ریاستی ادارہ عدلیہ کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتا‘‘
معطل ہونے والے اراکین کی تنخواہیں اورمراعات روک دی گئیں
بھارت اور ایران کا چابہار بندرگاہ معاہدے پر امریکا کا ردعمل 
پاکستان میں ہر سال سگریٹ نوشی سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد اموات
جی 10 مرکز میں قائم آئی ٹی پارک میں اوپن ہاؤس کا انعقاد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر