
حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کے لیے 16 اپریل کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر آصف زرداری 16 اپریل کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں، صدر کے خطاب سے باضابط طور پر پارلیمانی سال کا آغاز ہوگا۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس 18 اپریل کو ہو گا ، قومی اسمبلی اجلاس میں صدر کے پارلیمان سے خطاب پر بحث ہو گی۔
جبکہ سینیٹ کا اجلاس بھی پانچ اپریل کو بلانے کی تجویز دی گئی ہے، ذرائع کے مطابق سینٹ سیکریٹریٹ نے سمری وزارت پارلیمانی امور کو بھجوا دی ہے، سینیٹ اجلاس میں نو منتخب سینیٹرز حلف اٹھائیں گے۔
وزارت پارلیمانی امور صدر سے سینیٹ کے پہلے اجلاس کےلیے پریزائیڈنگ آفیسر مقرر کرنے کی بھی درخواست کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News