
کے پی کے اور سندھ کے درمیان ثقافتی تبادلے وقت کی ضرورت ہیں، فیصل کنڈی
فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جو گورنرہاؤس پرقبضہ کی بات کرے گا اس کواسی کی زبان میں جواب دیا جائے گا۔
گورنر کے پی نے وزیراعلٰی خیبرپختون خوا علی امین گنڈا پورکو جواب دیا کہ خواہش ہےگورنر، وزیراعلیٰ ہاؤس کے درمیان اچھے تعلقات قائم ہوں، سب سے پہلے میرا فرض گورنرہاؤس کا تحفظ ہے، علی امین گنڈاپورنے بہت بدمعاشی کرلی اب مزیدنہیں کرنے دیں گے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ میں اسرارخان گنڈا پوریا عمرخطاب شیرانی ایڈووکیٹ نہیں، گورنررہنے دیں ورنہ علی امین سے بڑا بدمعاش بن جاؤں گا، پتا ہےعلی امین جیسے لوگوں سے کیسے نمٹا جاسکتا ہے، ہماری پارٹی کی روایات ہیں مشکل وقت میں علی امین کوسپورٹ کیا، جس لہجےمیں بات کریں گےاسی لہجےمیں جواب دیاجائےگا۔
گورنرخیبرپختون خوا نے کہا کہ اگرافہام وتفہیم کریں گے توحاضراگربدمعاشی کریں گے توپھربھی حاضرہیں۔ کوئی سیاسی بیان نہیں دیا، آئینی عہدے کے تقاضے پورےکرنا جانتا ہوں، نہیں چاہتا لڑائی میں صوبےکی عوام کا نقصان ہو، خیبرپختونخواکا مقدمہ مرکز میں لڑوں گا، پیسے بدمعاشی اورفلمی ڈائیلاگ سے نہیں مذاکرات سے ملتے ہیں، صرف بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں گیس، امن وامان کی صورتحال بھی گھمبیرہے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے حلقےسے جج اغوا ہورہے ہیں، صوبہ معاشی طور پر بحرانوں کا شکار ہے، بجلی کی لوڈشیڈنگ عنقریب کم ہو جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News