
شیرافضل مروت کےلئے پی ٹی آئی میں ایک اوردھچکہ، شیرافضل مروت کے بیانات پرپارٹی نے ردعمل دے دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شیرافضل مروت کوپی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی سےنکال دیا گیا، شیرافضل مروت کوسیاسی کمیٹی کے واٹس ایپ گروپ سے بھی نکال دیا گیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق شیرافضل مروت کو پارٹی میں سائیڈ لائن کر دیا گیا، بانی چیئرمین شیرافضل مروت سے خفا ہیں۔
پارٹی رہنماؤں نے شیر افضل مروت کو سیاسی اورکورکمیٹی سےنکالنے کی تجویزدی تھی۔ شیرافضل مروت نے آج پارٹی رہنماؤں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News