Advertisement
Advertisement
Advertisement

فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کا وزیر اعظم کو خط

Now Reading:

فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کا وزیر اعظم کو خط
فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کا وزیر اعظم کو خط

فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کا وزیر اعظم کو خط

اسلام آباد: فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن (فپواسا) نے وزیر اعظم پاکستان کو خط لکھ دیا۔

فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن نے وزیر اعظم پاکستان کو یونیورسٹی فنڈنگ سے متعلق ایپکس کمیٹی کے فیصلے کے اجراء سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نگراں حکومت کے دور میں ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر گہری تشویش ہے، وزارت وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کی طرف سے تجویز کردہ اس فیصلے کا مقصد مالی سال 2024-2025 سے شروع ہونے والی یونیورسٹیوں کو وفاقی فنڈنگ روکنا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ اس فیصلے سے فنڈنگ کی تمام ذمہ داری صوبائی حکومتوں پر منتقل ہو جائے گی جب کہ اس فیصلے سے ہماری یونیورسٹیوں کے مالی استحکام پر شدید اثرات مرتب ہوں گے، اکثر جامعات پہلے ہی بجٹ کے اہم چیلنجز سے دوچار ہیں۔

خط میں وزیر اعظم پاکستان سے اس فیصلہ پر نوٹس لیتے ہوئے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے ذریعے پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کے لیے فنڈنگ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھانے کی اپیل کی گئی ہے۔

Advertisement

فپواسا میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بھر کی یونیورسٹیاں فنڈنگ پر انحصار کرتی ہیں، یہ فنڈنگ جامعات کے روزمرہ کے کاموں بشمول تنخواہوں، پینشن اور انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے ضروری ہیں جب کہ یونیورسٹیز معاشی ترقی کو آگے بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  ان اداروں کے لیے فنڈنگ میں کسی قسم کی کمی ان کے کام کو خطرے میں ڈالے گی اور پائیدار اقتصادی ترقی کے حصول کی جانب پاکستان کی پیشرفت کو بھی روک دے گی۔

قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ اور مشترکہ مفادات کی کونسل (سی سی آئی) جیسے آئینی اداروں نے بھی اعلیٰ تعلیم کے لیے فنڈز فراہم کرنے کی وفاقی حکومت کی ذمہ داری کی توثیق کی ہے۔

ملک بھر میں نئی یونیورسٹیوں اور ذیلی کیمپسز کی تعداد میں اضافے کے باوجود اعلیٰ تعلیم کے لیے مختص بجٹ گزشتہ چھ برسوں (65 ارب روپے) سے جمود کا شکار ہے۔

خط فپواسا کے صدر پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑائیچ اور سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹر اختر گھمرو کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان کے نام لکھا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر