Advertisement
Advertisement
Advertisement

جی 10 مرکز میں قائم آئی ٹی پارک میں اوپن ہاؤس کا انعقاد

Now Reading:

جی 10 مرکز میں قائم آئی ٹی پارک میں اوپن ہاؤس کا انعقاد

اسلام آباد کے جی 10 مرکز میں قائم کئے جانے والے آئی ٹی پارک میں اوپن ہاؤس کا انعقاد کیا گیا۔

اوپن ہاؤس کے انعقاد کا مقصد آئی ٹی پارک کی افادیت اور شہریوں کے لئے اس کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا، اوپن ہاؤس میں آئی ٹی شعبہ سے وابستہ مختلف کمپنیز اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔

اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ آئی ٹی پارک کے قیام سے کارپوریٹ سیکٹر اور گورنمنٹ سیکٹر کو ایک جگہ اکٹھا کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

محمد علی رندھاوا نے کہا کہ کارپوریٹ سیکٹر اور گورنمنٹ سیکٹر مل بیٹھ کر پاکستان کی بہتری کے لئے کام کرسکیں گے، آئی ٹی پارک کا مقصد شعبوں کو ڈیجیٹائز کرنا ہے۔

چیئرمین سی ڈی اے کا کہنا تھا کہ اوپن ہاؤس کے انعقاد کا بنیادی مقصد اسلام آباد میں ڈیجٹلائزیشن کو فروغ دینا ہے۔

Advertisement

چوہدری محمد علی رندھاوا کے مطابق بہتر گورننس کو یقینی بنانا بھی آئی ٹی پارک کے مقاصد میں سے ہے، ہماری ٹیم نہایت ہی قابل ہے اور ڈیجیٹائزیشن کے لئے کام کر رہے ہیں۔

چیئرمین کا کہنا تھا کہ اسی لئے تمام لوگوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ یہاں آئیں تاکہ اس کا مقصد حاصل کیا جا سکے.

سی ڈی اے چیئرمین چوہدری محمد علی رندھاوا نے مزید کہا کہ میں تمام لوگوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ آئی ٹی پارک کو بہتر بنانے کیلئے اپنی تجاویز دیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈریپ کی لاہور میں بڑی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی غیر رجسٹرڈ اور ممنوعہ ادویات برآمد
منتخب وزیراعظم یقیناً قانون اور عوام کی عدالت میں جوابدہ ہے، شہباز شریف
27 ویں آئینی ترمیم بل کا جائزہ؛ پارلیمنٹ کی قانون و انصاف کمیٹی کا مشترکہ اجلاس جاری
خون سفید ہوگیا، بیٹیاں باپ کی قاتل نکلیں
شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کا 148واں یوم ولادت آج ، صدر اور وزیر اعظم کا خراج عقیدت پیش
ہمیں متحد ہوکر عالم اسلام کیلئے لڑائی لڑنی ہوگی، خواجہ آصف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر