Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن کو 2 مبینہ بھارتی جاسوسوں تک قونصلر رسائی فراہم کردی

Now Reading:

پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن کو 2 مبینہ بھارتی جاسوسوں تک قونصلر رسائی فراہم کردی
بھارتی جاسوس

پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن کو 2 مبینہ بھارتی جاسوسوں تک قونصلر رسائی فراہم کردی

انسانی بنیادوں پر پاکستان نے بڑا قدام کرتے ہوئے  بھارتی ہائی کمیشن کو 2 مبینہ بھارتی جاسوسوں تک قونصلر رسائی فراہم کر دی۔

 سفارتی ذرائع کے مطابق  گزشتہ روز بھارتی ہائی کمیشن حکام کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار بھارتی مقبوضہ کشمیر کے نوجوانوں تک قونصلر رسائی فراہم کر دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی مقبوضہ کشمیر کے دو نوجوان فیروز احمد لون اور نور محمد وانی کو جاسوسی کے الزام میں گلگت بلتستان سے گرفتار کیا گیا تھا۔

فیروز احمد لون  کی عمر 29 برس جبکہ نور محمد وانی کی عمر 24 برس ہے۔دونوں کا تعلق مقبوضہ کشمیر میں بانڈی ہورہ کے علاقے گوریز سے ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں نوجوان نومبر 2018 سے مقبوضہ کشمیر سے لاپتہ ہیں۔دونوں نوجوانوں کو غیر قانونی سرحد پار کرنے اور جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

Advertisement

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے قونصلر رسائی کی درخواست کے بعد پاکستان نے قونصلر رسائی فراہم کی ۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز دونوں قیدیوں کو گلگت بلتستان جیل سے اڈیالہ جیل راولپنڈی منتقل کیا گیا۔قونصلر رسائی ملنے کے بعد بھارتی سفارتخانے کے 3 رکنی وفد نے اڈیالہ جیل میں دونوں قیدیوں سے ملاقات کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ہائی کمیشن کے وفد میں فرسٹ سیکرٹری وینکٹیش وارلو سدھارا،اسٹاف ممبر دھرووبرگجر اور پیتم سنگھ کرن شامل تھے۔

ملاقات کے دوران وزارت داخلہ کے افسران بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
پاکستان میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن، وزیرِ اعظم کا خیرمقدم
وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر