Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی کے رہنما رؤف حسن نامعلوم افراد کے حملے میں زخمی

Now Reading:

پی ٹی آئی کے رہنما رؤف حسن نامعلوم افراد کے حملے میں زخمی
پی ٹی آئی رہنما

تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن پر حملے کی تفتیش جاری

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن پر نامعلوم افراد نے تیز دھار آلے سے حملہ کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن پر نامعلوم افراد نے تیز دھار آلے سے حملہ کیا ہے۔ حملے سے رؤف حسن شدید زخمی ہوگئے۔

رؤف حسن پر نجی ٹی وی چینل کے باہرنامعلوم افراد نے حملہ کیا۔ رؤف حسن انٹرویو دینے کے لیے گئے تھے۔ انھیں طبی امداد کے لیے پی اے ایف اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انھیں طبی امداد دی گئی۔ طبی امداد کے بعد رؤف حسن اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر روانہ ہوگئے۔

حملے میں رہنما پی ٹی آئی رؤف حسن کے چہرے پر گہرا زخم آیا ہے۔ بلیڈ جیسے کسی تیز دھار آلے سے میرے منہ پر کٹ لگا ہے۔

بول نیوز نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لیا جس میں ان پر حملہ ہوتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ حملہ آور خواجہ سراؤں کے روپ میں تھے۔ خواجہ سراؤں نے انھیں روکا اوران پر حملہ کیا۔ حملے کے بعد لوگوں نے انھیں ریسکیو کیا۔

Advertisement

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آورخواجہ سراؤں کے روپ میں تھے۔ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جارہی ہیں کہ حملہ کون تھے اور انھوں نے کیوں حملہ کیا۔ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے حملہ آوروں کی گرفتاری کےلیےٹیمیں تشکیل دی گئیں، 5 ٹیموں نےمختلف پہلوؤں سےتحقیقات کاآغاز کردیا، سی سی ٹی وی اورسیف سٹی کیمروں کی مددحاصل کی جارہی ہے، حملہ آوروں کی گرفتاری کےلیےمختلف جگہوں پرناکہ بندی کی گئی۔

ادھرمرکزی سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی رؤف حسن نے بتایا کہ پروگرام کے بعد واپس جا رہا تھا کہ چار لوگوں نے مجھ پر حملہ کیا۔ میرے منہ بلیڈ جیسے تیز دھارآلے سے کٹ لگا ہے۔

رؤف حسن پرحملے کے واقعے کے بعد اپوزیشن نے سینیٹ اجلاس سے واک آؤٹ کردیا۔ شبلی فراز کا کہنا ہے کہ رؤف حسن پرحملہ کرکے انہیں زخمی کیا گیا، رؤف حسن پرحملہ سنجیدہ معاملہ ہے۔

سینیٹ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے فیصل واڈا نے رؤف حسن پر حملہ کی مذمت کی ہے۔

بیرسٹر گوہر نے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کی عیادت کی۔ اس موقع پر انھوں نے ویڈیو بیان میں کہا کہ رؤف حسن کو دائیں گال پرگہرازخم آیاہے، آدھےانچ سے رؤف حسن کی شہ رگ بچ گئی ہے، اللہ نے رؤف حسن کودوسری زندگی دی ہے۔۔

Advertisement

بیرسٹر گوہرنے کہا کہ رؤف حسن ملک کی سب سےبڑی جماعت کےترجمان ہیں، رؤف حسن ہمارے سابق چیف الیکشن کمشنرہیں،
رؤف حسن کی کبھی کسی کےساتھ کوئی دشمنی نہیں رہی، مطالبہ کرتےہیں رؤف حسن پرحملےکی تحقیقات کی جائے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر