علی امین گنڈا پورنے ایس آئی ایف سی کی اہمیت کوتسلیم کیا، عطا تارڑ
عطا تارڑ نے کہا ہئ کہ علی امین گنڈا پورنے ایس آئی ایف سی کی اہمیت کوتسلیم کیا، آرمی چیف کی10ارب ڈالرسرمایہ کاری میں بڑی کاوش ہے۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑنے میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایس آئی ایف سی اجلاس خوش اسلوبی سے ہوا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی، علی امین گنڈاپورنے اپنے صوبے کے مسائل بتائے۔
عطاتارڑنے کہا کہ وزرائےاعلیٰ نے ایس آئی ایف سی کے حوالے سے اعتماد کا اظہار کیا، علی امین گنڈاپورنے ایس آئی ایف سی کی اہمیت کوتسلیم کیا، علی امین گنڈا پورنے یقین دلایا ہےکہ وہ ایس آئی ایف سی سے باہر نہیں۔ ایس آئی ایف سی پرسب کواعتماد ہے۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ ایس آئی ایف سی ایک سنجیدہ فورم ہے، معیشت کے استحکام کیلئے ایس آئی ایف سی لائف لائن ہے، ایس آئی ایف سی اجلاس سے اتحاد کاپیغام دیاگیا، وفاق اورتمام اکائیاں ایک پیج پرہیں، علی امین گنڈاپورنے کہا صوبے کے حوالے سے تعاون کریں گے۔
عطاتارڑنے کہا کہ معاشی اعشاریے مثبت سے مثبت ہوتے جارہے ہیں، باہرممالک نے جوسرمایہ کاری کرنی ہیں اس حوالےسے رقم مختص کی جارہی ہیں، وزیراعظم نے واضح کردیا قرض نہیں چاہیے، توجہ سرمایہ کاری ہوگی، آرمی چیف کی10ارب ڈالرسرمایہ کاری میں بڑی کاوش ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ ایس آئی ایف سی سرمایہ کاری پرکام کررہا ہے، نتیجہ نظرآرہا ہے، سفارتی محاذپرجوکامیابیاں مل رہی ہیں اس کے ثمرات آنا شروع ہوں گے، وزیراعظم نے ایس آئی ایف سی میں 6 ڈیسک قائم کرنےکی ہدایت کی، چین، امریکا، یواےای، سعودی عرب، قطر، یورپی یونین کے ڈیسک بنیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
