
خسارے کے شکار اداروں کی نجکاری کی جلد منظوری کا امکان
اسلام آباد: نجکاری کمیشن نے نجکاری پروگرام 2024-29 اجلاس میں پیش کردیا۔
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی نجکاری کا اجلاس ہوا جس میں نجکاری کمیشن نے نجکاری پروگرام 2024-29 اجلاس میں پیش کیا۔
اعلامیہ کے مطابق خسارے کا شکار اداروں کی نجکاری کی جلد منظوری کا امکان ہے جب کہ منافع بخش اداروں کی نجکاری پر کمیٹی غور کرے گی۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی نے 84 حکومتی ملکیتی اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا، 40 حکومتی ملکیتی اداروں کو درجہ بندی کے تحت چلایا جائے گا جب کہ کمیٹی نے وزارت نجکاری سے 18 ایس او ایز کے حوالے سے تفصیلات طلب کرلیں ہیں۔
اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ کمیٹی نے نجکاری پروگرام کے تحت 24 اداروں کی منظوری دے دی ہے، وزارت نجکاری متعلقہ وزارتوں کے ساتھ مشاورت سے مرحلہ وار نجکاری کے پروگرام طے کرے گی۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ کمیٹی نے او جی ڈی سی ایل کے 32 کروڑ سے زیادہ شیئرز پٹرولیم ڈویژن کو منتقل کرنے پر غور کیا اور کمیٹی نے وزارت قانون کی تجویز پر معاملہ موخر کردیا جب کہ او جی ڈی سی ایل شیئرز کی منتقلی کا معاملہ بھی موخر کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News