پاکستان بمقابلہ انگلینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی؛ موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی بارش کا امکان ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے بدھ کی صبح 10 بجے کارڈف سے لندن روانہ ہوگئی ہے۔
پہلا اور تیسرا میچ بارش کی نذر ہونے کے بعد انگلینڈ کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے جب کہ دوسرے میچ میں پاکستان کو 23 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
چوتھے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ لندن کے اوول گراؤنڈ میں جمعرات کو کھیلا جائے گا جو مقامی وقت کے مطابق 6:30 بجے شیڈول ہے۔
تاہم موسم کا حال بتانے والے ادارے کی جانب سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ جمعرات کو پورے دن بادل چھائے رہنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق دوپہر کے وقت 65 فیصد بارش کا امکان ہے جب کہ میچ کے دوران 49 فیصد بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ْ
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے بدھ کو ہونے والے پریکٹس سیشن کو منسوخ کردیا ہے جو دوپہر 2 سے شام 4 بجے تک ہونا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
