
مویشی منڈی کی رونقیں بحال، 30 ہزار سے زائد جانور پہنچ گئے
کراچی : نادرن بائی پاس پر قائم مویشی منڈی میں 30 ہزار سے زائد جانور پہنچ گئے۔
نادرن بائی پاس پر قائم مویشی منڈی میں اونٹ کے ساتھ بکرا منڈی کا بھی میلہ سج گیا ہے، کراچی کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں ملک کے مختلف شہروں سے قربانی کے 30 ہزار سے زائد جانور پہنچ گئے ہیں۔
پنجاب، سندہ، کے پی کے اور بلوچستان سے عید قرباں کے لیے جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، گائے بیل کے ساتھ ساتھ بکروں اور اونٹوں کی بھی بڑی تعداد مویشی منڈی پہنچ گئی ہے۔
ناردرن بائی مویشی منڈی میں اندرون سندہ سے لائے گئے اونٹوں کی دھوم ہے جب کہ نظیر آباد نواب شاہ سے 100 سے زائد اونٹ قربانی کے لیے منڈی کی زینت بن گئے ہیں۔
لاری، سندھی، تھری، ساکرہ، پہاڑی اور دیسی سمیت مختلف نسلوں کے اونٹ خریداروں کے منتظر ہیں جب کہ بیوپاری ایک اونٹ کی قیمت دو لاکھ سے لے کر 15 لاکھ تک بتارہے ہیں۔
اونٹ بلاک کے ساتھ بنی بکرا منڈی میں بھی میلہ سج گیا ہے۔ میر پور خاص اور نواب شاہ سمیت اندرون سندہ سے خوبصورت بکرے مویشی منڈی پہنچ گئے ہیں۔
میر پور خاص سے لائے گئے ڈیڑہ سے دو من کے بکروں کی قیمت 3 لاکھ سے 4 لاکھ تک بتائی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News