
شہباز شریف نے ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کی وفات کو گہرا صدمہ قرار دے دیا
وزیر اعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کی ہیلی کاپٹر حادثے میں وفات کو گہرا صدمہ قرار دے دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کی ہیلی کاپٹر حادثے میں وفات کی خبر کو گہرا صدمہ اور بڑا غم قرار دیا۔
علاوہ ازیں وفاقی کابینہ نے دکھ اور غم کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں اور ایرانی عوام کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہماری ہمدردیاں اور دعائیں شہداء کے اہل خانہ اور ایرانی عوام کے ساتھ ہیں، سید ابراہیم رئیسی شاندار عالم اور بصیرت رکھنے والے رہنما تھے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے ڈاکٹر رئیسی جیسا مخلص اور اعلی خصوصیات کا مالک بھائیوں جیسا دوست کھودیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک ایران تعلقات اور علاقائی تعاون کی مضبوطی کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، صدر رئیسی کے دورہ پاکستان سے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط اور استحکام ملا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News