وفاقی وزیررانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ ہدف پورا کرنے کیلئے گندم کا ایک ایک دانا خریدیں گے۔
تفصیلات کے مطابق گوجرہ میں وفاقی وزیرفوڈ اینڈ سیکیورٹی رانا تنویرحسین نے پاسکوسینٹرزکا دورہ کیا۔ وفاقی وزیررانا تنویرحسین نے پاسکوسینٹرزپرانتظامات کاجائزہ لیا۔
اس موقع پر انھوں نے کہا کہ گندم خریداری مراکزپربے ضابطگیوں کی شکایات موصول ہوئیں، وزیراعظم شہبازشریف نے بے ضابطگیوں کا نوٹس لیا، شفاف خریداری کیلئے 5 رکنی کمیٹی ہرپاسکو سینٹرپرموجودہوگی۔
راناتنویرحسین نے کہا کہ کمیٹی میں ریونیو، پٹواری، نمبردار، محکمہ زراعت، پاسکو کا نمائندہ شامل ہوگا۔ 3 مختلف مراحل کے ذریعے گندم خریداری کوشفاف بنایا جائے گا۔
وفاقی وزیرخوراک نے مزید کہا کہ گندم خریداری مراکزپرسہولیات کوبہتربنارہےہیں، پنجاب میں پاسکو13تحصیلوں سےگندم خریداری کررہی ہے، ایک ایکڑ والے کسان کو 8 بوری باردانا دیا جا رہا ہے، ہدف پوراکرنے کیلئے گندم کا ایک ایک دانا خریدیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
