Advertisement
Advertisement
Advertisement

سپریم کورٹ نے تسلیم کیا ذوالفقار بھٹو سے ناانصافی ہوئی، بلاول بھٹو

Now Reading:

سپریم کورٹ نے تسلیم کیا ذوالفقار بھٹو سے ناانصافی ہوئی، بلاول بھٹو
بھٹو ریفرنس سیمینار

سپریم کورٹ نے تسلیم کیا ذوالفقار بھٹو سے ناانصافی ہوئی، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے تسلیم کیا ذوالفقاربھٹوسے ناانصافی ہوئی۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

لاہورمیں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ  صدرآصف زرداری نے مفاہمت کا پیغام بھیجا، بعض سیاستدان ملکی مفاد میں دلچسپی نہیں لیتے، صدرمملکت کے مفاہمت کے پیغام پر نامناسب ردعمل دیا گیا،  نفرت کی سیاست کے بجائےمسائل کے حل کے لیےسوچنا ہوگا۔

بلاول بھٹونے کہا کہ پیپلزپارٹی کے پاس عوام کے مسائل کا حل ہے، عوام مہنگائی، بیروزگاری، غربت کی وجہ سے پریشان ہیں، ملک کو سیکیورٹی اوردہشتگردی کے مسائل سےخطرہ ہے، قائدین، سیاسی جماعتیں ایک دوسرے سے بات کرنےکو تیار نہیں، بات چیت نہیں ہوگی تو مسائل کا حل نکالنا مشکل ہوگا، سیاست میں وہ گنجائش نہیں رہی کہ اختلاف رائے کوتسلیم کیا جائے۔

پیپلزپارٹی کا ذوالفقار علی بھٹو کو قومی ہیرو قرار دینے کا مطالبہ

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ 73 کے آئین کوزورزبردستی سے نہیں، اتفاق رائے سےمنظورکروایا گیا، آصف زرداری نے18ویں ترمیم بھی اتفاق رائے سےمنظورکروائی، ایسی بہتری لانا چاہتے ہیں جس سے جمہوریت کافائدہ ہو، ملک میں نفرت کی سیاست عروج پر ہے، سیاست کو سیاست نہیں رہنے دیا گیا، دشمنی میں تبدیل کردیا گیا۔

Advertisement

بلاول بھٹونے خطاب میں کہا کہ ایسی عدالتی اصلاحات لائیں گے جس سےعدالتیں مضبوط ہوں، چاہتے ہیں بھٹو کے عدالتی قتل جیسے فیصلے دوبارہ نہ ہوں، سپریم کورٹ کا فیصلہ پیپلزپارٹی کی طویل جدوجہد کا نتیجہ ہے، 18ویں ترمیم میں آئینی عدالت کے قیام اور ججوں کی تعدادبڑھانا تھا، اگر ہم ایسی عدالتی اصلاحات نہیں کرتےتوپھرزیادتی ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ آصف زرداری نےبھٹو قتل ریفرنس سپریم کورٹ کو بھیجا تھا، دوسری بار آصف زرداری صدربنے، عدالت نے ریفرنس کا فیصلہ سنایا، بھٹوریفرنس کا فیصلہ پی پی کارکنوں کی جدوجہد کانتیجہ ہے، تاریخی فیصلے پردیگراضلاع میں بھی ایسے سیمینارہونےچاہئیں، سپریم کورٹ نے تسلیم کیا ذوالفقاربھٹوسے ناانصافی ہوئی۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتےہیں۔

بلاول بھٹونے کہا کہ اب عدالت خود مانتی ہے ان سے ایسےفیصلےہوئے، مطالبہ ہےاب عدالتی اصلاحات لانی چاہئیں، سپریم کورٹ خود بھی کچھ عدالتی ریفارمزلاسکتی ہے، پارلیمان قانون سازی اور ریفارمزکےلیے اہم ادارہ ہے۔ 18ویں ترمیم میں آئینی عدالت کے قیام اور ججوں کی تعداد بڑھانا تھا، اگر ہم ایسی عدالتی اصلاحات نہیں کرتے توپھرزیادتی ہوگی، ایسی عدالتی اصلاحات لائیں گےجس سےعدالتیں مضبوط ہوں

چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کے 10 نکاتی ایجنڈے پرتنقید کی گئی، مسائل کے حل کےلیے سیاستدانوں کو ایک دوسرے سے ہاتھ ملانا ہوگا، گالم گلوچ کی سیاست کی بجائے پاکستان کی سیاست کا سوچناہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر