کوپن ہیگن: ڈنمارک کی پارلیمنٹ نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے سے متعلق بل کو مسترد کر دیا ہے۔
ڈنمارک کے وزیر خارجہ لارس لوکے راسموسن نے پارلیمنٹ میں فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا بل پیش ہونے سے قبل کہا تھا کہ ایک آزاد ملک کے لیے اس بل میں ضروری شرائط کا فقدان ہے۔
واضح رہے کہ آئرلینڈ، اسپین اور ناروے نے آج فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا ہے، جس کے بعد اسرائیلی حکومت نے سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کو دہشت گردی کا انعام قرار دیا ہے، اسرائیل نے ان ممالک سے اپنے سفیروں کو بھی واپس بلوا لیا ہے۔
ڈنمارک کا یہ بل سب سے پہلے فروری کے اواخر میں بائیں بازو کی چار جماعتوں نے پیش کیا تھا۔
اپریل میں پارلیمنٹ میں بل پر پہلی بار بحث کے دوران وزیر خارجہ لارس لوکے راسموسن نے کہا تھا کہ ہم ایک آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم نہیں کر سکتے۔
لارس لوکے راسموسن آج اس بل پر ہونے والی ووٹنگ کے موقع پر موجود نہیں تھے، لیکن انہوں نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ ایک دن آئے جہاں ہم کر سکتے ہیں۔
ڈنمارک نے حماس کے 7 اکتوبر کے حملے کے بعد کہا ہے کہ اسرائیل کو اپنا دفاع کرنے کا حق حاصل ہے، لیکن حال ہی میں اس نے ملک پر زور دیا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کرے اور اسے بین الاقوامی قوانین کا احترام کرنا چاہئے۔
ڈبلن، میڈرڈ اور اوسلو نے اپنے فیصلے کو غزہ میں حماس کے ساتھ اسرائیل کی جنگ میں جنگ بندی کی کوششوں کو تیز کرنے کے اقدام کے طور پر پیش کیا ہے اور دیگر ممالک پر بھی زور دیا ہے کہ وہ بھی اس کی پیروی کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
