
امریکہ میں مصالحہ دار چپس کھانے کے مقابلے میں ایک امریکی نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق ایک امریکی نوجوان سوشل میڈیا چیلنج میں حصہ لینے کے بعد دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا جس نے لوگوں کو ایک انتہائی گرم ٹورٹیلا چپ کھانے کی ترغیب دی تھی۔
پوسٹ مارٹم میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ 14 سالہ لڑکے کا دل بڑھا ہوا تھا، جو ہو سکتا ہے اس کی موت کا سبب بنا ہو۔
اس چیلنج میں پاکی کی تیار کردہ ایک ہی چپس شامل تھی، جسے کیرولینا ریپر اور ناگا وائپر مرچوں کے ساتھ ملایا گیا تھا، جو دنیا کی دو گرم ترین مرچیں ہیں۔
خبر رساں ادارے کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہیرس کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی جب انہوں نے کیپسیسن نامی مرچ کا عرق بڑی مقدار میں کھایا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کیلی فورنیا میں تین نوجوانوں کو اس مہم میں حصہ لینے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا جبکہ منی سوٹا میں سات نوجوان اسی وجہ سے بیمار ہو گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News