
آرمی چیف کا دورہ جرمنی، جرمن افواج کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر جرمنی پہنچ گئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر جرمنی کا سرکاری دورہ کررہے ہیں۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ جرمن وزارت دفاع آمد پر چیف آف ڈیفنس کارسٹن بریور نے آرمی چیف کا استقبال کیا جب کہ آرمی چیف کو جرمن مسلح افواج کے دستوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی جرمن فوج کے سربراہ جنرل الفونس مائس سے بھی ملاقات ہوئی جب کہ آرمی چیف نے جرمن فوج کے کمبیٹ ٹریننگ سینٹر کا بھی دورہ کیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق جرمن آرمی کمبی ٹریننگ سینٹر کے موقع پر جرمن ہم منصب بھی چیف اف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کے ساتھ تھے، آرمی چیف کو جرمن فوج میں تربیت کے امور کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
علاوہ ازیں آرمی چیف نے مختلف ٹریننگ فیسلٹیز کا دورہ کیا اور اربن وارفیئر کے حوالے سے عملی مظاہرہ بھی دیکھا، آرمی چیف نے جرمن چانسلر کے مشیر برائے سیاسی و سلامتی امور جنس بلیوٹنر سے بھی ملاقات ہوئی۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے جرمن وزیر مملکت برائے خارجہ ٹوبیاز لینڈر اور اسٹیٹ سیکرٹری برائے دفاع سے بھی ملاقات کی، آرمی چیف کی جرمن قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے یہ بھی بتایا کہ جرمن قیادت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہا جب کہ جرمنی کی سیاسی و عسکری لیڈرشپ نے اعتراف کیا کہ خطے میں امن اور استحکام کے لیے پاکستان کا کردار لائق تحسین ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جرمن افواج کے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج ہامبرگ کا بھی دورہ کریں گ اور آرمی چیف جرمن آرمی کے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج میں دنیا کے مختلف ممالک سے آنے والے طلبہ سے خطاب کریں گے۔
ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ آرمی چیف اپنے خطاب میں علاقائی و بین الاقوامی سلامتی کے بارے میں پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے جب کہ اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاک فوج کے کردار کو بھی اجاگر کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News