وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حیدرآباد میں سلنڈردھماکے کا نوٹس لے لیا۔
ترجمان وزیراعلٰی سندھ کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعہ پرافسوس کا اظہارکیا ہے۔ سید مراد علی شاہ نے زخمیوں کےعلاج کی نگرانی کی ہدایت کی ہے۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جن کی حالت خراب ہے انہیں کراچی ریفرکریں، کمشنرحیدرآباد کو امدادی کارروائیوں کےبعد واقعہ کی انکوائری کی ہدایت کی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دکانوں کی انسپکشن کرنے کی بھی ہدایت کی۔
واضح رہے کہ حیدرآباد پریٹ آباد زچہ خانہ کہ علاقے میں ایل پی جی گیس سلنڈر کی دکان میں خوفناک دھماکہ ہوا جس میں جھلس کر زخمی ہونے والوں کی تعداد 30 ہو گئی ہے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں بچے اورخواتین بھی شامل ہیں۔
مذید خبر پڑھیں؛ گیس سلنڈر دھماکہ، 30 افراد جھلس کر زخمی
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
