Advertisement
Advertisement
Advertisement

2 بچوں کی ماں 19 ویں منزل کی بالکونی سے گر کر ہلاک

Now Reading:

2 بچوں کی ماں 19 ویں منزل کی بالکونی سے گر کر ہلاک

متحدہ عرب امارات میں 2 بچوں کی ماں 19 ویں منزل کے اپارٹمنٹ سے گر کر ہلاک ہو گئی۔

فجیرہ میں ایک 30 سالہ بھارتی تارکین وطن خاتون 19 ویں منزل سے گر کر ہلاک ہو گئی، متوفیہ کی شناخت شنیفہ بابو کے نام سے ہوئی ہے جو اس عمارت کی 19 ویں منزل پر واقع اپنے اپارٹمنٹ کی بالکونی سے گر گئی تھی۔

دو بیٹیوں کے ساتھ شادی شدہ شنیفہ سوشل میڈیا پر ہزاروں فالوورز کے ساتھ مقبول تھیں۔ وفات کے وقت ان کی والدہ دبئی سے ان سے ملنے آئی تھیں۔

ایک خاندانی دوست نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ کیا ہوا، یہ واقعہ صبح 9 بجے کے قریب پیش آیا اور اس وقت اس کا شوہر، ماں اور بچے اپارٹمنٹ میں موجود تھے۔

شنیفہ کی پرورش متحدہ عرب امارات میں ہوئی اور ان کا پورا خاندان یہیں رہتا ہے۔ ہفتہ کے روز اس کی ماں دبئی سے فجیرہ میں ان سے ملنے گئی تھی۔

Advertisement

سماجی کارکنوں کے مطابق، شنیفہ کی والدہ اور شوہر دونوں رسمی کارروائیوں کو پورا کرنے کے لئے اتوار کی علی الصبح تک پولیس اسٹیشن میں موجود تھے۔

متوفی کی نعش فجیرہ اسپتال کے مردہ خانے میں رکھی گئی ہے۔

شنیفہ کے شوہر ایک کاروباری شخصیت ہیں، جن کی امارات میں اپنی تعمیراتی فرم ہے۔ اس جوڑے کا تعلق جنوبی بھارتی ریاست کیرالہ سے تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسین ملک کا مبینہ حلف نامہ ، بھارتی میڈیا نے منموہن سنگھ کو بھی نہ چھوڑا
طالبان نے فروری2025 میں گرفتار کیے گئے برطانوی جوڑے کو رہا کر دیا
روس میں 7.8 شدت کا خوفناک زلزلہ؛ سونامی کی وارننگ جاری
امریکا اور برطانیہ کے درمیان تاریخی تجارتی معاہدہ، دوطرفہ تعلقات میں نئی جہت
پاکستان-سعودی دفاعی اتحاد سے بھارت بوکھلا گیا، دہلی میں خطرے کی گھنٹی بج گئی
پنجاب بمقابلہ بہار تنازعہ: مودی کی ناکام پالیسیاں بھارت میں نئی دراڑ بن گئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر