
پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ قومی ہاکی ٹیم نے قومی فخر کو دوبارہ بحال کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل پیش کرنے والی قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے قومی ہاکی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا، اور کہا کہ خوشی ہے 13 سال بعد قومی ہاکی کی واپسی ہوئی ہے۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ ہاکی ٹیم نے قومی فخر کو دوبارہ بحال کیا، قومی ہاکی ماضی میں پاکستان کےلیے باعث فخر تھی۔
کھلاڑیوں سے ملاقات کے موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وعدہ ہے وزیراعظم اورمیری طرف سے قومی ہاکی کو سپورٹ ملے گی، حالیہ ٹورنامنٹ سے امید پیدا ہوئی ہے کہ قومی ٹیم اپنا کھویا ہوا مقام واپس حاصل کرے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیرکھیل کو ہاکی سے متعلق اقدامات اٹھانےکی ہدایت کی اور کہا کہ پنجاب میں کھیلوں کے فروغ کی ذمہ داری وزیرکھیل کو دی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ ماضی میں اسپورٹس مین کے دورمیں اکیڈمیز بن گئیں، اس شخص کے دورمیں تو کھیلوں کو فروغ ملنا چاہئے تھا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے عمدہ کارکردگی پر پوری ہاکی ٹیم کو مبارکباد دی۔
اس موقع پر قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے کہا کہ حکومت نے ہاکی ٹیم کو مکمل تعاو ن فراہم کیا، حکومتی تعاون کی وجہ سےبہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
کپتان عماد بٹ نے کہا کہ پاکستانی ہاکی ٹیم 3 سال میں کسی ایونٹ میں نہیں ہاری، بانی پی ٹی آئی کے دور میں اسپورٹس ڈپارٹمنٹ بند ہونے سے کھیلوں کو نقصان پہنچا۔
قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب سے درخواست کی کہ بند ڈپارٹمنٹس کو دوبارہ کھولا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News