Advertisement
Advertisement
Advertisement

صیہونی افراج کی بربریت نے 36 ہزار سے زائد فلسطینیوں کی جان لے لی

Now Reading:

صیہونی افراج کی بربریت نے 36 ہزار سے زائد فلسطینیوں کی جان لے لی

غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک صیہونی افواج کے ہاتھوں 36 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج کی جارحیت کے باعث 7 اکتوبر 2023 سے اب تک مجموعی طور پر 36 ہزار 56 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی بربریت کا شکار ہونے والے شہیدوں میں نصف کے قریب خواتین اور معصوم بچے شامل ہیں۔

وزارت صحت نے مزید کہا کہ اسرائیلی افواج کی گولہ باری اور فائرنگ سے جہاں غزہ کھنڈر بن چکا ہے وہیں 81 ہزار 26 فلسطینی زخمی بھی ہیں۔

غزہ کی وزارت صحت کا بتانا ہے کہ جنگ کے آغاز سے اب تک زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 81 ہزار 26 ہوگئی ہے۔

Advertisement

غزہ کے جنوبی علاقے رفح میں گزشتہ شب اسرائیلی افواج نے بے گھر فلسطینیوں کے کیمپ کو جنگی طیاروں کے ذریعے نشانہ بنایا تھا۔

اس فضائی حملے سے کیمپ میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی تھی، جس کے باعث 45 فلسطینی شہید ہو گئے تھے جن میں 23 خواتین، بزرگ اور بچے شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر