
قومی کھلاڑی ہیڈ کوچ گیری کرسٹن سے خوش
لیڈر: قومی کھلاڑی ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کے ساتھ کام کرکے خوش دکھائی دے رہے ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی عماد وسیم کا کہنا ہے کہ آج ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کےساتھ ٹیم کی اچھی میٹنگ ہوئی، نئے کوچ کی لوجیکل باتیں بہت اچھی لگی ہیں۔
عماد وسیم نے کہا کہ بطور کرکٹر گیری کرسٹن کا شاندار کیریئر تھا، آئرلینڈ کے خلاف پہلا میچ ہارنے کے بعد کھیلنے کا انداز بدلا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ اچھا ہوا کہ ورلڈکپ سے پہلے ٹیم نے تمام تجربات کرلیے، انگلینڈ کے دفاعی چیمپئن ہونے کا ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔
قومی کھلاڑی نے کہا کہ ہم بالکل مختلف انداز کے ساتھ کھیلیں گے، جوفرا آرچر کے آنے سے انگلینڈ ٹیم کی بولنگ مضبوط ہوئی ہے لیکن ہمارے پاس بھی حارث رؤف جیسا بولر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News