Advertisement
Advertisement
Advertisement

ججز کی عدم تعیناتیوں کے کیس میں وزیراعلی پنجاب کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

Now Reading:

ججز کی عدم تعیناتیوں کے کیس میں وزیراعلی پنجاب کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم
لاہورہائیکورٹ

’’عدالتیں نجی اداروں یا افراد کےخلاف کارروائی کا اختیار نہیں رکھتیں‘‘

لاہور ہائی کورٹ نے ججز کی عدم تعیناتیوں کے کیس میں وزیراعلی پنجاب کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں خصوصی عدالتوں میں ججز کی عدم تعیناتیوں کےکیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے ججز تعیناتی نہ ہونے پروزیراعلی پنجاب کو پیش ہونے کا حکم دے دیا اورکیس کی سماعت 24 مئی کو ملتوی کردی۔

لاہور ہائیکورٹ میں خصوصی عدالتوں میں ججزکی عدم تعیناتیوں کےکیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ملک شہزاد احمد نے کہا کہ عدالت نے ججز تعیناتی کےلئے حکومت کو گذشتہ سماعت پر آخری موقع دیا۔ اگر ججز نہیں لگانے اور بار بار تاریخ مانگنی ہے توواضع طور پر بتایاجائے تاکہ عدالت اپنا حکم سنائے۔

Advertisement

عدالت نے خصوصی عدالت میں ججز تعیناتی کےلئے حکومت پنجاب کو ایک اور موقع دے دیا۔ سماعت کے دوران عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسارکیا کہ بینکنگ عدالتوں میں ججز کیوں نہیں لگائے جارہے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ ہمیں کوئی مشاورت نہیں کرنی اور نہ ہی تعیناتی پر کوئی اعتراض ہے جس پرچیف جسٹس لاہورہائی کورٹ نے کہا کہ وفاقی حکومت کا کردار سامنے ہے پنجاب حکومت کیوں معاملے کو لٹکارہی ہے؟

حکومتی کمیٹی کے کنونئیرنے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا جس پرعدالت نے کہا کہ کمیٹی کے کنونئیرنےعدالت کو بتایاکہ ججز تعیناتی کے حوالے سے معاملہ پنجاب کابینہ کےپاس ہے۔

ممبر آف کمیٹی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

عدالت نے پوچھا کہ الجاد ٹرسٹ کیس کی روشنی میں ججزکی تعیناتی چیف جسٹس کا اختیار ہے۔ خالداسحاق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ  چیف جسٹس کی جانب سے ججز تعیناتی پر حکومت کو اعتراض نہیں۔

رجسٹرارلاہور ہائیکورٹ عبدالرشید عابد کے علاوہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق اور پراسیکیوٹر جنرل پنجاب فرہاد شاہ بھی عدالت پیش ہوئے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر